مغربی سسٹم کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں بارش اور برفباری کا […]
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یاسمین راشد نے اس سلسلے میں جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مکمل مشاورت کی ہے، جس کے بعد آئندہ قانونی حکمت عملی طے […]
نئے سال کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے، جہاں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اور 2026ء کے پہلے ہی دن بازار حصص میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں […]
راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹروں نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکٹروں نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ بچے کی پیدائش گزشتہ روز ماں […]
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 6 جنوری کو بلوچستان کی جانب سے سرد اور انتہائی سرد شمال مشرقی ہوائیں شہر کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ سردی کی لہر کے نتیجے میں کراچی کا کم سے کم […]
جنوبی کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسا طبی پاؤڈر تیار کیا ہے جو زخم پر براہِ راست چھڑکنے پر صرف ایک سیکنڈ کے اندر ایک مضبوط حفاظتی خون روکنے والی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس نئے پاؤڈر کا نام AGCL Powder ہے، جو بنیادی طور پر […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل […]
آج کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں آن لائن خریداری بہت عام ہے، تاہم اس کے ساتھ دھوکا دہی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین اگر چند بنیادی باتوں کا خیال رکھیں تو وہ زیادہ تر آن لائن فراڈ سے باآسانی بچ سکتے ہیں۔ خصوصاً پاکستان […]
امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلم میئر بن گئے ہیں۔ 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما نے اپنی چار سالہ مدت کا آغاز آدھی رات کے فوراً بعد سٹی ہال کے نیچے […]
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیر اعظم پاکستان نے اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔ عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ […]