آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ڈارون میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک مکائے میں ہوگا، ڈارون میں 2004 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ ہونے […]

انگلینڈ سے ہار کے بعد کپتان سلمان آغا کے اہلِ خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کھائی جس سے پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کی اس شکست کے بعد بعض شائقین نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے اہلِ خانہ یعنی […]

مودی کا دورۂ اسرائیل؛ مسجد نذر آتش؛ فلسطینی آبادی پر حملے؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو

مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی فورسز کی آشیربا سے ایک بار پھر شدت پسند مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر دھاوا بول دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں یہودی آبادروں نے مسجد ابو بکر صدیق پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کردیا۔ فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں […]

کراچی، لانڈھی میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

شہر قائد کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہد کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مغرب کی اذانوں کے عین وقت پیش آیا جس کے بعد اندر موجود لوگ باہر آگئے، حادثے کے بعد ریسکیو […]

کراچی؛ یونیورسٹی روڈ کی صورتحال بدترین، گندے پانی اور گڑھوں میں حادثات معمول بن گئے

یونی ورسٹی روڈ کی صورت حال بدترین ہوگئی ہے جہاں گزشتہ چند برسوں سے زیرتعمیر ریڈ لائن کی وجہ بنے ہوئے گڑھے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لیے موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہے ہیں اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔ یونی ورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی تعمیرات […]

جنسی ہراسانی کے الزام پر قانونی جنگ؛ ماڈل ماہ نور اور عمر مختار آمنے سامنے

ابھرتی ہوئی ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے جس پر دونوں کے درمیان اب قانونی جنگ چھڑ گئی ہے۔ نوجوان ماڈل ماہ نور رحیم نے شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر عمر مختار کو جواب میں قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ جس سے ایک بار پھر اس معاملے نے […]

اسلام آباد میں غیررجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن کے لیے دو ماہ کی مہلت اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس […]

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کرہ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پاکستان کے صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے نمبر […]

کیا سلمان علی آغا کپتان نہیں رہیں گے؟بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

سابق کرکٹر محمد عامر نے پیشگوئی کی ہے کہ سلمان علی آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے۔ گزشتہ روز انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر محمد عامر نے ایک پروگرام میں  پیشگوئی کی ہے کہ سمان علی آغا کی کپتانی جانے والی ہے۔ میزبان کے سوال کے جواب میں […]

بھارت میں بوائے فرینڈ کے سامنے گرل فرینڈ سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی

بھارتی ریاست آسام میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس […]