نیتن یاہو کی مجتبی خامنہ ای اور نعیم قاسم کو قتل کی پھر دھمکی

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو قتل کی دھمکی دے دی ہے۔

نیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی اور اسرائیلی بمباری کے بعد ایران اب پہلے جیسا نہیں رہا اور ہم ایرانی پاسداران انقلاب اور بسیج فورسز کو زبردست ضربیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ جوہری سائنس دان شہید ہوئے اور ایران کے جوہری انفراسٹرکچر اور عسکری مراکز کو شدید نقصان پہنچا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کو اپنے بیلسٹک اور جوہری منصوبوں کو زیرِ زمین منتقل کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے مجتبیٰ خامنہ ای اور نعیم قاسم کے حوالے سے کہا کہ ان کی زندگی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، اور خامنہ ای عوام کے سامنے ظاہر نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ انقلابی گارڈز کی کٹھ پتلی ہیں۔

انہوں نے ایرانی عوام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور بالآخر فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ ظالم حکومت کو ہٹا سکیں۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل کو خطے میں نئے اتحاد قائم کرنے کا موقع دیا ہے اور امریکا کے ساتھ مل کر کی جانے والی کارروائیوں نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک منصوبوں کو محدود کرنے میں مدد دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے مغربی اور وسطی حصوں میں 200 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اب حملوں کے ذریعے درجنوں لڑاکا طیاروں نے ایران کے مغرب اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں بیلسٹک میزائل لانچرز، دفاعی نظام اور ہتھیار بنانے کی تنصیبات شامل ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بھی حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق وادی بقاع میں رہائشی عمارت اسرائیلی حملے میں 2 لبنانی شہید جب کہ تین زخمی ہوگئے، طاہر کے علاقے میں ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں کو دوران 90 بچوں سمیت اب تک 687 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ 8 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Similar Posts