آسٹریلیا کو 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایڈم زمپا اور بارٹلیٹ نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں میزبان ٹیم کے خلاف سخت مزاحمت کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 […]
وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں اور اگر یہ بات غداری ہے تو اس شق کو آئین سے نکال دیںْ یہ بات انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں وزیر اعظم لیپ […]
بھارتی دارالحکومت دہلی میں قتل کی ایک ہولناک واردات میں حاملہ خاتون سوَات کمانڈو جان سے گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ کاجل چوہدری اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹیس کی تربیت یافتہ کمانڈو اور چار ماہ کی حاملہ تھیں۔ کاجل چوہدری کی شادی 2023 میں انکور نامی شخص سے ہوئی تھی اور جوڑے کا ایک ڈیڑھ سالہ […]
کراچی میں بچوں کی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے دوروزہ قومی کانفرنس 31 جنوری کو شروع ہوگی جس میں مختلف ماہراطفال خطاب کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام یہ کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں ماہرامراض اطفال پروفیسر غفار بلو، پروفیسر ایم […]
نیدرلینڈ کی پولیس نے تمام تر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا اور دو مسلم خواتین کو سر بازار بیدردی سے مارا پیٹا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر یوٹرچ میں دو مسلم نوجوان خواتین شاپنگ مال سے باہر آ رہی تھیں جب پولیس افسر نے ان پر نفرت آمیز […]
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اتحاد سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حزب اختلاف قومی اسمبلی اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں […]
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 30 اور 31 جنوری کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی […]
پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کی سرجری اور ڈمپلز سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہیں۔ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی قدرتی ہے یا کسی طبی عمل کا نتیجہ، جس کے باعث مداحوں کے درمیان خاصی بحث چھڑ گئی۔ چند ماہ […]
اسپین میں ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین مختلف علاجوں پر مشتمل مشترکہ تھراپی کے ذریعے چوہوں میں لبلبے (پینکریاز) کے کینسر کے ٹیومر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ یہ تحقیق اسپین کے نیشنل کینسر ریسرچ سینٹر (CNIO) کے ماہرین نے کی، جس کے نتائج […]
بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ ڈی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا […]