طالبان رجیم اور خوارج کی اسلام کی گمراہ کن تشریح؛ پاکستان اور آزاد کشمیر کا شہریوں کا شدید ردعمل

0 minutes, 0 seconds Read
طالبان رجیم اور خوارج کی جانب سے اسلام کی گمراہ کن تشریح کرنے پر آزاد کشمیر کے شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

افغان طالبان رجیم اور خوارج نے مذہب کو ہمیشہ اپنے ذاتی اور مذموم مقاصد کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ مذہب کا لبادہ اوڑھے طالبان رجیم اور خوارج کا اسلام اور اسلامی روایات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔

مذہب کی گمراہ کن تشریح کرنے پر طالبان رجیم کو آزاد کشمیر کے شہریوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ طالبان رجیم اور خوارج مذہب کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج اسلام کی غلط تشریح کر کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو خودکش حملوں پر اکساتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔ فتنۃ الخوارج اور طالبان رجیم جہاد کی گمراہ کن تشریح کر کے یہود و ہنود کی پراکسی بن چکے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق نہتے معصوم شہریوں پر حملے کرنے والے خوارج اور انکی سرپرستی کرنے والی طالبان رجیم کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ طالبان رجیم عالمی امن، انسانی حقوق اور خطے کے استحکام کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔ طالبان رجیم نے دین کی من گھڑت تشریح کو خوف، جبر اور اپنے ظالمانہ اقتدار کو دوام دینے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

دوسری جانب، افغان دہشتگرد ٹھکانوں پر افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائی اور افغانی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی عوام نے مضبوط اور دوٹوک مؤقف دیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دہشتگرد ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کر کے قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا، اور یہ اقدام ملک میں امن کے قیام کیلئے ناگزیر تھا۔

عوام کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا آپریشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

عوام کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کا سہارا لے کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی، عوام نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کسی بھی معصوم سویلین شہری کو نشانہ بنانا پاکستان اور اسکی افواج کا وطیرہ نہیں۔ پاک فوج ہمیشہ بین الاقوامی اصولوں اور انسانی اقدار کا خیال رکھتی ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات محض جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ افغانستان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات دراصل اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہیں، جبکہ اصل مسئلہ دہشتگرد عناصر کی موجودگی ہے۔

عوامی رائے کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شہریوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

Similar Posts