پشاور شہر و نواح میں آج بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خنکی بڑھ گئی۔
چترال اپر و لوئر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، اپر چترال کے بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔ دیر بالا، کالام، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں بھی پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود، ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر بالائی اور زیریں، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پالس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ہری پور، باجوڑ، مہمند، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، خیبر، بنوں کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی میں بھی بارش پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چترال میں گزشتہ روز 4 ملی میٹر، تیمر گرہ 5، دیر 8، کالام 13، دروش 3 اور سیدو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ میں 4، مالام جبہ میں 6، پارا چنار میں 34، لنڈی کوتل میں 10 اور بنوں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش و پہاڑوں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔