پشاور میں ہوائی فائرنگ، دولھا نے حوالات کی سیر کر لی

تھانہ انقلاب کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولھے کو مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے انہیں حوالات کی سیر کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شادی میں دوستوں کی مستی دولھے پر بھاری پڑ گئی اور پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ پر ان کی گرفتاری ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ […]

اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا […]

پاکستان آئی زمبابوین ٹیم کی اسلام آباد میں شاپنگ کے مزے

پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں شاپنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوئے کے کھلاڑیوں نے گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔ کھلاڑیوں نے […]

نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف نجم […]

بھارتی طیارے کے حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوش نہیں ہونا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ […]

رجب بٹ کی نائٹ کلب میں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان کے متنازع ترین یوٹیوبر رجب بٹ کی برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں نشے کی حالت میں لڑکی کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ رجب بٹ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اپنے فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی […]

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں […]

سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکا دہی کی نشاندہی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں […]

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی

ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ […]

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: پاکستان نے ریسلنگ میں افغانستان کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو […]