سیہون میں اسکول پر حملہ، مسلح افرادکی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی

سیہون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، دوران امتحان فائرنگ کی، جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلح افرادنے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق سیہون شریف میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں زمین کے تنازعہ پر استاد […]

ایبٹ آباد اور صوابی میں فائرنگ کے واقعات، تین افرادجاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، صوابی میں دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں مسلم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے […]

مصطفی عامر قتل کیس؛ منشیات فروشی کی تفتیش کہاں تک پہنچی؟ دوسری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی

مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات فروشی کی تفتیش کہاں تک پہنچی؟ قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 17 مارچ کو طلب کو ہوگا، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ مصطفیُ عامر قتل کیس کے معاملہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی دوسری […]

پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟

آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے […]

جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے، سرفراز بگٹی کی ہدایت

وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں سخت ہدایت کی ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے، دشمن کا کیک کی طرح پاکستان کو کاٹنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ جعفر ایکسرپریس حملے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبے […]

سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ لگانے پر 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج

سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اور اہم شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے پر ایف آئی اے سائبر […]

قومی اسمبلی اجلاس: جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا احتجاج

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل […]

مقبوضہ بیت المقدس میں مشہور کتاب کی دکان پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار

اسرائیلی پولیس نے رواں سال دوسری بار مقبوضہ بیت المقدس میں ایجوکیشنل بک شاپ پر چھاپہ مار کر دکان کے مالک عماد مونا کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسرائیلی پولیس کا چھاپہ آج صبح 11:30 بجے کے قریب پڑا، جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے دکان کی کتابیں اپنے […]

جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 190 مسافر بازیاب، 30 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں گزشہ روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 30 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبکہ بقیہ یرغمالیوں کے پاس خودکش بمبار بیٹھے ہوئے ہیں۔ […]

جعفر ایکسپریس کے مسافر 24 گھنٹوں سے یرغمال، خودکش بمبار ساتھ بٹھا دیے

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے درجنوں مسافر 24 گھنٹوں سے یرغمال بنے ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کا محتاط آپریشن جاری ہے، دہشت گرد یرغمالیوں کو 3 الگ مقامات پرلے گئے جبکہ خودکش بمبار ساتھ بٹھا دیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، جعفر ایکسپریس […]