کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 30 برس کی عمر کے بعد 500 کیریئر گول مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سعودی پرولیگ میں ان کی ٹیم النصر نے العظیم کو 0-4 سے مات دی، 41 سالہ رونالڈو نے میچ کے 13ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی، 79ویں منٹ میں دوسرا گول بنا کر انھوں نے اپنے مجموعی گولز کی تعداد 501 کرلی۔
فتح کے بعد النصر 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوبارہ سرفہرست ہوگیا، الہلال 54 پوائنٹس جوڑکر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
رونالڈو کا مجموعی آفیشل کیریئر اسکور 964 گولز تک پہنچ چکا، وہ 1000 گولز کے ہدف سے صرف 36 گول دور ہیں۔ میچ کے بعد رونالڈو نے روایتی سعودی لباس پہن کر جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب سے خصوصی تعلق کو محسوس کرتا ہوں، میں یہاں خوش اور یہیں قیام کرنا چاہتا ہوں۔