افغانستان میں سابق پولیس کمانڈر قتل

افغانستان میں سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان طالبان نے سابق پولیس کمانڈر کو اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

چار سالہ جلاوطنی کے بعد سابق پولیس کمانڈر رمضان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے وطن لوٹاتھا۔ سول سوسائٹی نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعووں کو دھوکہ قرار دے دیا۔

افغان طالبان پہلے بھی سابق پولیس افسران کی قبروں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کر چکے ہیں، اقوام متحدہ کی معاونت برائے افغانستان مشن(یوناما) کے مطابق گذشتہ سال کے آخری3 مہینوں میں  14 سابق سیکیورٹی اہلکار افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

 ماہرین کے مطابق طالبان رجیم سابق سیکیورٹی اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خوف اور دہشت کے ذریعے جابرانہ اقتدار برقرار رکھا جا سکے۔

Similar Posts