عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 85ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 150ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 538روپے […]
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ آصف آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین […]
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کال کے دوران تلخی کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات […]
نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس […]
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر […]
سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے، پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی۔ شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہو […]
بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ […]
سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل […]
اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے […]