سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا

مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا اور اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا […]

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈز ضبط کر لیے اور اس عمل میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔  ایف […]

مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ‏مظفرآباد میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی […]

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دفاتر میں روایتی سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی

پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔ ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے بیان میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی […]

چینی درآمد کرنا کسانوں اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی درآمد نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی درآمد کرنا کسانوں  اور ملکی انڈسٹری کو سراسر تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ شوگر انڈسٹری شروع سےکہہ رہی ہے کہ ملک میں چینی کے وافر […]

پشاور اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں سے منسوب

خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔  محکمہ کھیل کی جانب سے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی تھی جسے […]

کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔ خودکش حملے میں ہلاک دیگر […]

کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ […]

کراچی؛ گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی […]

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں […]