بھارت کیخلاف شکست کا ذمہ دار کون؟ ویسٹ انڈیز کپتان نے بتا دیا

سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ذمہ داری قبول کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ سے ایک سوال میں پوچھا گیا آیا ان کی اننگز نے ٹیم کے ایونٹ سے اخراج میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان […]

ایران پر حملہ قابل مذمت مگر جوابی کارروائیاں کسی صورت درست نہیں، قومی پیغام امن کمیٹی

قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پائیدار امن […]

معلوم ہی نہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے؛ شاہد آفریدی کی شاہین کی کارکردگی پر سخت تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ کارکردگی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ان کے بولنگ اسٹائل اور حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں کہا […]

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بحالی کیلیے’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘ جاری کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ہاکی کی بحالی کے لیے ایک جامع اور پرعزم ’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘ جاری کر دیا ہے۔ اس نئے روڈ میپ کا مقصد نچلی سطح (گراس روٹ) سے لے کر ایلیٹ لیول تک ہاکی میں نئی روح پھونکنا ہے۔ اس منصوبے کے تین بنیادی […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی ناقص کارکردگی، پہلا استعفیٰ آگیا

علیم ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد علیم ڈار نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ علیم ڈار کو […]

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا  کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان […]

پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر امپائرز کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں امپائرز سری لنکا میں ٹی 20 […]

ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کروانے کیلیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور کشیدگی کم کروانے کیلیے کوشاں ہے۔ کئی ممالک کے سفرا کو دی گئی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینا چاہتا […]

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اوگرا نے مارچ کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی […]