پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

0 minutes, 0 seconds Read
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر امپائرز کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں امپائرز سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سپر وائز کر رہے تھے۔ پاکستانی امپائرز کو آئی سی سی نے بھارت میں میچوں کیلئے مقرر ہی نہیں کیا تھا۔

آئی سی سی کی ٹکٹوں پر ایمریٹس ائر لائن سے دبئی پہنچے تو خطے میں جنگ نے کشیدگی پیدا کر دی۔لا تعداد مسافروں کے ساتھ احسن رضا اور آصف یعقوب بھی دبئی میں پاکستان کی اڑان کے لیے منتظر ہیں۔

Similar Posts