عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر گورنر خیبرپختونخوا کا ردعمل سامنے آگیا

عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ردعمل سامنے آگیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ حافظ ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا […]

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی […]

سڈنی میں فضائی کرتب کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے، ایک پائلٹ جاں بحق

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثہ سڈنی کے جنوب مغربی حصے میں نیپیئر فیلڈ ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں طیارے فضائی کرتب کی مشق کے بعد واپس آ […]

کپتان بدلے لیکن نہ بدلی تو بھارت کی قسمت، ٹاس ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم

کئی کپتان بدلے لیکن بھارت کی قسمت نہ بدلی، بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔ […]

کراچی؛ گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع […]

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی […]

ساحر علی بگا کی صائمہ نور اور افشاں فواد کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ’مستانی‘  ریلیز

معروف گلوکار ساحر علی بگا کی صائمہ نور اور افشاں فواد کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ’مستانی‘  ریلیز کردی گئی۔  ہفتوں کے انتظار کے بعد ساحر علی بگا نے “مستانی” کی مکمل میوزک ویڈیو ریلیز کر دی ہے۔ اس پروجیکٹ میں کچھ بڑے نام شامل ہیں۔ صائمہ نور طویل وقفے کے بعد اسکرین پر واپس آئی […]

غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی، یو این سیکرٹری جنرل کی وارننگ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ […]

روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے اوپننگ بلے باز و سابق کپتان روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے […]

جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی

انگلش کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی۔ برسبین میں 4 دسمبر سے شیڈول ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں جو روٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایشیز میں پنک بال ٹیسٹ ضروری ہے؟ جس پر جو […]