آزاد کشمیر کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں کشمریوں سمیت پاکستان نے افواج پاکستان کے لیے دعائیں کیں، جن کی بدولت پاک فوج نے دشمن کو مؤثر جواب دیا اور اسے سبق سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آزاد کشمیر کے اس خطے کے لوگوں نے عظیم قربانیاں دیں، کشیری عوام نے ہمیشہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے کو اپنی آواز بنایا۔ مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوکر پاکستان بنے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے
انہو نے کہا کہ کورونا میں لیپ ٹاپ کی بدولت نوجوانوں کا روزگار جاری رہا، لیپ ٹاپ کسی سفارش یا رعایت کا نتیجہ نہیں بلکہ مکمل میرٹ پر دے رہے ہیں۔