پشاور، سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read
انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد راشدین سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دونوں دہشتگرد پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھے۔

آپریشن کے دوران چند دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئ، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Similar Posts