کراچی، اسٹیل ٹاؤن میں سپر اسٹور کے عملے اور گاہکوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز لو ٹ لیے

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز ٹو میں واقع ایک سپر اسٹور میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں ڈاکوؤں کی واضح شناخت ممکن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس تھے جن میں سے ایک موٹر سائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ دو ساتھی اسلحے کے زور پر سپر اسٹور میں داخل ہوئے۔

ان کے چہروں پر ماسک اور سروں پر پی کیپ تھی مگر ایک ڈاکو کا چہرہ کیمرے میں واضح طور پر ریکارڈ ہو گیا۔

ڈاکوؤں نے اندر موجود عملے اور خریداروں کو یرغمال بنا کر موبائل فونز اور کیش کاؤنٹر سے بھاری مالیت کی رقم لوٹی اور چند ہی منٹوں میں فرار ہو گئے۔

Similar Posts