وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب […]

انڈونیشیا میں اسلامی اسکول منہدم؛ 9 دن بعد ریسکیو آپریشن بند؛ 67 طلبا جاں بحق

انڈونیشیا میں 9 روز قبل نمازِ عصر کے وقت اسلامی بورڈنگ اسکول الخوزینی کی کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے خوفناک سانحہ پیش آیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول کی عمارت کے ایک حصے کی بالائی منزلیں زیر تعمیر تھا۔ عمارت کے گرنے کے وقت وہاں 170 سے زائد طلبا اور اساتذہ موجود تھے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی […]

رواں سال کا پہلا سپر مون آج دیکھا جائے گا

اس سال کا پہلا سپرمون آج ہے۔ رواں برس دیکھے جانے والے تین سپر مونز میں پہلا آج دیکھا جائے گا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکوکے مطابق اس سال تین سْپر مْونز ہوں گے جن میں سے پہلا سْپر مْون آج نظر آرہاہے،یہ سپرمون شام 8بج کر47 منٹ پر ظاہر ہوااور صبح کا سورج […]

ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ 

کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔ ذرائع  نے کہا کہ رواں سال جنوری سے ستمبرکے دوران ملکی وغیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے176واقعات رپورٹ ہوئے، سب سےزیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ائیرلائن کی پروازوں پرہوئے، پی آئی اے کی پروازوں پر9ماہ کے دوران 90کے لگ بھگ […]

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کا مشاورتی اجلاس؛ پہلی بار طالبان وزیر بھی شریک

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی۔ جہاں اس اجلاس میں بیلاروس کا […]

معاہدے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ، پاکستانیوں کے بیلاروس جانے کا معاملہ تعطل کا شکار

پاکستان اور بیلاروس کے مابین ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار فراہمی کا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا، معاہدے کی آڑ میں غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکومت نے معاہدہ کی تفصیلات طے ہونے تک پاکستانیوں کو بیلاروس کے سفر […]

لاہور: تاریخی کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن ویرانی اور خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل

شہر سے تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تاریخی کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن ویرانی اور خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 100 سال سے زائد پرانا یہ ریلوے اسٹیشن اب کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کبھی مسافروں سے آباد رہنے والا یہ اسٹیشن اب […]

اسپیکر قومی اسمبلی سے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے […]

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت اور گراں فروشی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت سمیت ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ پٹیشن میں گراں فروشی اور آٹے کے بحران سمیت اشیائے خور و نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ سے متعلقہ فریقین کوفوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ […]

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔ مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی […]