لوگ ٹیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ رہے ہیں، سپر ٹیکس کیس میں وکیل کے دلائل

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ زیادہ ٹیکس ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ رہے  ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیسز کی سماعت چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران مختلف ایکسپورٹرز کمپنیوں کے […]

9 مئی کو فالس آپریشن قرار دینے والوں کے ناموں کی فرانزک رپورٹ میں تصدیق بھی ہوگئی، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں میں وزیر اعلیٰ کے پی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پنجاب فرانزک سے تصدیق شدہ ہے، ان کو جھوٹ بولنے اور اپنے گناہوں کو نہ ماننے کی بیماری ہے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں […]

100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اورموٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی لفٹنگ سیل پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان […]

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست تیار

سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ پندرہ رکنی فہرست تیار کرلی۔ آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد جلد ہوگا، سلمان […]

پوری امت کا اجماع ہے ریاست پاکستان کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری امت کا اجماع ہے کہ پاکستان کی ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پکڑے گئے اور مارے گئے دہشت گردوں کا اسلام سے دور تک کوئی تعلق نہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے […]

صدر آصف زرداری کل بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری 2026 تک مملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دوران صدر آصف زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے […]

کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم قتل مقدمے میں ملوث نکلا

نیوکراچی میں پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارملزم قتل مقدمے میں ملوث نکلا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب نیو کراچی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر لیون جے گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم عمران خان ولد سومار […]

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع  نے محمد الیاس کے انتقال کی تصدیق کردی۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محمد الیاس کئی دنوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔  محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بیاسی فرسٹ کلاس […]

عارف حبیب پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کیلیے متحرک

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کے بعد اب بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری پر بھی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔ نجی میڈیا ادارے (بی آر) کے مطابق کاروباری شخصیت عارف حبیب کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی انتظامیہ کے ساتھ اہم ملاقات  ہوئی ہے۔ اس شعبے میں  سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد […]

بھارت کا خلائی مشن پھر ناکام، میزائل ٹیکنالوجی پر خطرے کی گھنٹی

نئی دہلی: بھارتی خلائی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کو ایک بار پھر اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا راکٹ PSLV-C62 لانچ کے تیسرے مرحلے میں ناکام ہو گیا، جس کے نتیجے میں 16 سیٹلائٹس خلا میں ضائع ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ناکامی راکٹ کے تیسرے […]