پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی […]
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی محفوظ نہیں رہے۔ تاجکستان کی سرحد پر افغان سرزمین سے حملے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ دستی بموں اور آتشیں اسلحے سے لیس بغیر پائلٹ جہاز یا ڈرون […]
یہ بات مانے بغیر چارہ نہیں کہ ماضی میں انتہائی شدت سے اْبھر کر سامنے آنے والی سامراج مخالف عالمگیریت اب قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ عالمی سطح پر مفادات کی جنگ کا عنوان کسی دلکش نعرے کو بنانے کا سلسلہ موقوف ہو چکا۔ عالمی اتحادوں کی حالیہ شکل و صورت کو نئی تبدیلیوں کا […]
رومانیہ کے وزیرِ دفاع نے سی وی میں غلط کالج کا نام لکھنے پر معذرت کرتے ہوئے اہنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ دفاع نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ میری سی وی میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ شامل ہو گیا تھا جہاں میں نے کبھی قدم […]
کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی سیکٹر اے میں گھر نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح […]
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا […]
وزیراعظم کے فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظوری ہونے کا امکان ہے۔ فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز متاثرین کے حقوق کا صدارتی آرڈیننس منظوری کے بعد […]
روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔ خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ روسی حکام کی […]
بھارتی ریاست اتر پردیش کے معروف یوٹیوبر شاداب جکاتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معمولی سی دکان چلانے والے شاداب جکاتی کی وجہ شہرت یوٹیوب ہے۔ ان کی ویڈیو 10 والا بسکٹ کا پیکٹ کتنے کا ہے جی؟ نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔ اس ویڈیو کی شہرت اتنی زیادہ […]
بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ بی […]