غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے بھاگنے لگے، بھارتی کرنسی تیز ترین گراوٹ کا شکار

بین الاقوامی مالیاتی جریدے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ سال 2025 میں ایشیا کی کمزور ترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار پایا ہے۔ مسلسل گراوٹ، غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے بھارتی کرنسی کو شدید دباؤ کا شکار بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، […]

کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم  کیسا رہے گا؟

شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ  گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے  آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔ شہر قائد میں موسم مزید سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ آج سرکاری ویڈر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ پر کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا […]

کراچی؛ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب نامعلوم شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا

منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت 50 سالہ محمد سلیم کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس […]

قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر  پیغام

صدر  مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی […]

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے صدر نے  وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ  اور 170 تحصیل بارز میں پولیس […]

لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز […]

23ویں فارما ایشیا2025ء  کاکراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات نمائش میں شرکت کررہی […]

پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد

پاک فوج کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے علاقے میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کیا۔ جی او سی میرانشاہ نے شمالی […]

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا […]

متروکہ وقف املاک بورڈ شدید مالی بحران کا شکار، ایف بی آر نے 2.3 ارب روپے اکاؤنٹس سے نکال لیے

متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ […]