پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر آج ہونے والا انتخاب موخر کر دیا گیا

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پرآج ہونے والا انتخاب موخرکر دیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیرِسماعت ہونے پرکیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب موخرکردیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق […]

نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کسی بھی اقدام سے منع کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ ایران پر حملہ نہیں کرنا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہم ایک پائیدار حل کے بہت قریب ہیں، اور ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ نتیجہ ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو […]

لاہور: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔ صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے […]

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں 5 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے، نوید قمر

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پانچ فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔ نوید قمر نے پروگرام نیوز انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب کو پھانسی اسی سزا میں دی گئی، محترمہ کی […]

آزاد کشمیر کے علاقے تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں جا گری، 5 اہلکار جاں بحق

باغ آزادکشمیر میں تولی پیرکےمقام پر پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں پولیس وین میں سوار پانچ پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ آزادکشمیر کے علاقے تولی پیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں کی وین گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار تمام پانچ پولیس اہلکار جاں بحق […]

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے ریونیو بڑھانےکےلیے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹیکس چوری پر فوجداری مقدمات کی سفارش کر دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف میں آمدن و اخراجات کے تخمینوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کےلیے کڑی تجاویز دے دیں، ٹیکس نادہندگان کے […]

پاک بنگلادیش پہلا ٹی20؛ پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاک بنگلادیش کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت […]

تیز ہواؤں اور بارشوں کا سسٹم سندھ میں داخل؛ کوٹری میں حادثات سے 2 افراد جاں بحق

بالائی علاقوں کے بعد سندھ میں بھی تیزہواؤں اوربارش کے سسٹم نے انٹری دے دی۔ کوٹری میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات میں دو افرادجاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ حیدرآباد، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔ محکمہ موسمیات نے کل شام ملک کے کئی علاقوں میں تیزہواؤں کاالرٹ جاری […]

غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، جنگ بند کریں ، پوپ لیو

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ بچوں کے مردہ جسم اٹھائے والدین کی چیخیں آسمان چیر رہی ہے، غزہ میں میں بے گناہ شہریوں ک قتل عام فوری بند کیا جائے۔ پوپ لیو نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے […]

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرم کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایران کی عدالتی خبر رساں ایجنسی میزان نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک […]