شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ؛ ناسا نے الرٹ جاری کردیا

ناسا نے شہابِ ثاقب 2024 YR4 کے بارے میں تازہ معلومات جاری کی ہیں، جن کے مطابق اس خلائی چٹان کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات چار فی صد تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی صورتحال آئندہ سال فروری میں اُس وقت واضح ہوگی جب اس کی درست پوزیشن کا اندازہ […]

’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘، اداکار بلال قریشی کا عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا […]

وزن میں کمی کےلیے چیا سیڈز کا استعمال کس طرح کریں؟

چیا سیڈز جسے ہم ’’تخم شربتی‘‘ بھی کہتے ہیں، حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے والوں کےلیے سب سے مقبول سپرفوڈ بن چکے ہیں۔ کبھی اسے صبح کے وقت پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے اور کبھی دودھ میں ملا کر ایک بھرپور ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ مگر اکثر لوگوں کے […]

لاہور؛ بالیاں نوچنے والی دو برقعہ پوش خواتین گرفتار

پولیس نے بالیاں نوچنے والی دو برقعہ پوش خواتین کو اتفاق میٹرک اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے اتفاق میٹرک اسٹیشن سے خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بتایا کہ خواتین ملزمان میٹرو بس سے خاتون […]

لاہور: گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ورلڈ چیمپئن محمد وسیم کے بھائی محمد وقاص نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت کر پاکستانی پرچم بلند کردیا۔ محمد وسیم ڈبلیو بی اے سپر بینتھم ٹائٹل کا دفاع ہفتے کو کریں گے۔ لاہور گریژن میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ […]

اوور 40 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

اوور 40 عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گروپ اے سے پاکستان اور جنوبی افریقا جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکا نے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں […]

شادی میں بھی کھانا عزیز، دلہن کی انٹری پر بھی دلہا کھانے میں مگن

شادی کا دن دلہن اور دلہا کیلیے قیمتی اور یادگار دن ہوتا ہے اور لڑکے یا لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے زندگی بھر کیلیے یادگار بنایا جائے۔ شادی کے دن بعض اوقات ایسے ناخوشگوار واقعات یا معاملات بھی پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے اس دن کی یادیں انتہائی تلخ ہوجاتی اور […]

آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارت کو سبکی کا سامنا

پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل […]

لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے […]

قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کے خلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کردی گئی اور کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی اسلم عالم نیازی نے بھارتی […]