شادی سے پہلے ہی مرونل ٹھاکر کے حاملہ ہونے کی افواہیں، ویڈیو وائرل

0 minutes, 12 seconds Read
بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے شادی سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلا دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ہر طرف یہی سوال گردش کررہا ہے کہ کیا بالی ووڈ کی اسٹار مرونل ٹھاکر واقعی شادی سے ایک ہفتہ قبل حاملہ ہوگئی ہیں؟ ویڈیو میں انہیں حاملہ انداز میں دکھایا گیا ہے جس نے مداحوں میں شدید تجسس اور بحث کو جنم دیا ہے۔

تاہم حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کے شوٹنگ کے دوران کا منظر ہے، جس میں مرونل نے ایک خاص کردار کے لیے حاملہ گیٹ اپ اپنایا ہے۔

ورون دھون کے ساتھ فلم کے سیٹ پر بننے والی اس جھلک نے غلط فہمیوں کو ہوا دی، جس پر مداح حیرت اور دلچسپی کے ملا جلا ردِ عمل دے رہے ہیں۔

Is she pregnant before marriage? Dhanush bro what have you done. pic.twitter.com/teu2OWqUci
— Aditya (@Warlock_Aditya) February 5, 2026

مرونل ٹھاکر کو ان کی اداکاری اور اسٹائل کے لیے کافی سراہا جاتا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہر خبر فوری طور پر وائرل ہو جاتی ہے۔ اس وقت فلمی حلقوں میں ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر ساؤتھ اسٹار دھنوش کے ساتھ ان کے تعلقات کے باعث، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ رواں ماہ شادی کررہے ہیں۔

Is she pregnant before marriage? Dhanush bro what have you done. pic.twitter.com/teu2OWqUci
— Aditya (@Warlock_Aditya) February 5, 2026

اداکارہ اس وقت کئی فلموں میں مصروف ہیں، جن میں ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ بھی شامل ہے، جس کی ریلیز 20 فروری 2026 کو متوقع ہے، اور اسی پروجیکٹ کی پروموشن کے دوران ان کے اور سدھانت چتور ویدی کے درمیان ہلکے پھلکے مذاق نے بھی عوامی دلچسپی کو بڑھایا ہے۔

Similar Posts