اسرائیل، امریکا اور ایران کشیدگی، اوگرا کو پیٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت

ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلیے الرٹ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی خطے کی صورت حال کے پیش نظر وزارتِ توانائی نے اوگرا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اوگرا کو ملک میں پیٹرول، ڈیزل […]

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل، ایئرپورٹ پر دباؤ بڑھ گیا

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں جس کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائیورٹڈ فلائٹس کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ اسپیس عارضی طور پر دستیاب نہیں رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی […]

امریکا ایران جنگ؛ کون کون سی پروازیں منسوخ؛ ایئرپورٹ جانے سے پہلے جان لیں

خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث دنیا کی بڑی ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کے لیے اپنے فضائی آپریشنز معطل، محدود یا متبادل راستوں پر منتقل کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے […]

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کےلیے اہم ہدایات جاری

پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستانہ سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا  کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تمام پاکستانی شہری پُرسکون رہیں اور افواہوں سے گریز کریں۔ شہری معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند اور سرکاری ذرائع پر […]

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی […]

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کردیے گئے۔ میڈیا رائٹس کی دوڑ میں تین بڈرز میدان میں تھے، ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے تین ارب زائد […]

ایران پر امریکی اسرائیلی حملہ، لبنان کا بھی بیان سامنے آگیا

ایران پر حملوں کے بعد لبنان کے وزیراعظم کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو کسی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ایران کا امارات، قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملہ

ایران نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ وہاں موجود امریکی بحری اڈے سے دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔ دوسری جانب قطر نے دفاعی نظام سے فضا میں آنے والے ایزانی میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔ […]

افغان میڈیا کا پاکستانی جنگی طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ، حقیقت سامنے آگئی

پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں کہا گیا کہ افغان فورسز نے پاکستان ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مختلف پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گرایا جانے والا […]

لاہور: جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار

لاہور میں نجی جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  خاتون کے […]