پی ایس ایل 11: گلین میکسویل نے اہم سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر دی

0 minutes, 0 seconds Read
حیدر آباد کنگزمین کے آل راونڈر گلین میکسویل  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں ایک شاندار سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل  نے حیدرآباد کنگزمین ار راولپنڈیز کے درمیان میچ کے دوران 10 ہزار رنز اور 200 وکٹیں مکمل کرکے ایک منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔   

میچ کے دوران انہوں نے بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے اپنی 200ویں وکٹ مکمل کی، اعداد و شمار کے مطابق میکسویل نے اب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں جبکہ 200 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں، جو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ یہ میکسویل کا پی ایس ایل میں پہلا سیزن ہے اور وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور کارآمد باؤلنگ کے باعث دنیا کے خطرناک ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

 

Similar Posts