خیبر پختونخوا؛ رمضان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن

فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ […]

کراچی؛ اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول چوکیدار کے قاتل کو کیسے گرفتار کیا گیا؟

کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ ایک گودام کے چوکیدار کو قتل کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی توحید میمن کے مطابق گزشتہ ماہ بلدیہ […]

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جس سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز کیا جا […]

پنجاب بلدیاتی انتخابات: کیس کی تاریخ طے کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکے جانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کردیا۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے […]

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج جبکہ چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے، کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری […]

ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو

مٹھی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے اس جھوٹے بیانیے کا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے، ہم پورے سندھ میں اسی طرح محنت کررہے ہیں، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے۔ مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب […]

ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی ایک درجہ ترقی سے […]

آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں جدت اور کاروباری مواقع کا نیا باب

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اب نہ صرف جدت کی علامت بن چکا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے بھی عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کا ممتاز اور عالمی معیار کا ٹیکنالوجی ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 2026، 17 سے […]

لاہور؛ جائیداد کا تنازع، بھتیجے کے ہاتھوں چاچا قتل

ستوکتلہ کے علاقے میں بھتیجے نے گولیاں مار کر چاچا کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول کے درمیان جائیداد کے تنازع چل رہا تھا، فائرنگ کا واقعہ پی آئی اے روڈ پر پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بھتیجے کی گولیوں سے زخمی چاچا کو علاج کے لیے جناح اسپتال […]

نوشہرہ؛ کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 مزدور زخمی

تھانہ جلوزئی کے علاقے برہ شاہ کوٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 مزور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزدوروں میں شاہ وزیر، آیاز، غنی الرحمٰن، حکیم خان، وزیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں۔ زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے […]