کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 اگست سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی بار سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز کے آرنوس ویل اسٹیڈیم میں بھی سی پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ اس بار ریکارڈ برابر کرتے ہوئے آٹھ ممالک میں منعقد ہوگی […]

حج آپریشن میں اہم پیشرفت؛ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی پہنچ گئے

حج آپریشن 2026 کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین حج کی امیگریشن کریں گے۔ ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی ٹیم میں 40 سے زائد […]

معروف امریکی جریدے کا آپریشن غضبِ للحق کا تفصیلی تجزیہ، پاک فوج کی زبردست صلاحیت کا اعتراف

امریکی جریدے دی واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے آپریشن “غضبِ للحق” پر تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے اسے سرحد پار خطرات کے خلاف مؤثر حکمت عملی قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کی اس صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر، خصوصاً فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت […]

حکومت پنجاب کا فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کے اضافے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کے اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ بل گزشتہ روز اجلاس میں پیش کیا گیا، مسودہ قانون کے تحت پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025 میں ترامیم کی جائیں گی۔ بل کے متن کے […]

اداکارہ رمشا خان نے شادی کے فوراً بعد بڑا فیصلہ کرلیا

رمشا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک صفِ اول کی اداکارہ ہیں، وہ کئی سالوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور خود کو ایک بڑے نام کے طور پر منوا چکی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے ’ہم تم‘، ’دنیاپور‘، بریانی جیسے متعدد ہٹ پروجیکٹس دیے ہیں۔ رمشا خان اور خوشحال خان نے […]

اسرائیل سے ممکنہ رابطے کے بارے میں علم نہیں، لبنان صدارتی دفتر

لبنانی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کا علم نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  لبنانی حکومت کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان […]

پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کا راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوبیسویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم گزشتہ دو میچز میں ہدف کا کامیاب […]

پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلیے پنک ڈے منایا جائے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا چھٹا ڈبل ہیڈر کھیلا جارہا ہے جس کے پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور […]

پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بابر کی شاندار اننگز کے بعد پاکستان سپر […]

وفاقی دارالحکومت کی حدود سے اب ایک درخت بھی کٹا تو توہین عدالت تصور ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں بڑا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ اب وفاقی دارالحکومت کی حدود سے ایک درخت بھی کٹا تو توہین عدالت تصور ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مستند انوائرمنٹل ایکسپرٹ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس […]