آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹمیں اتوار کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔
انڈیا کی ٹیم سوریا کمار یادو کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو سپر ایٹ اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں سات رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے ہرا کر شاندار کارکردگی دکھائی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ دفاعی چیمپیئن انڈیا کے خلاف فائنل میں چند دل توڑنا ان کے لیے مسئلہ نہیں ہوگا اور وہ ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ اپنی سرزمین پر فائنل کی قیادت کرنا خاص احساس ہے اور گھبراہٹ کے باوجود ٹیم پر اعتماد ہے۔