صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورۂ پاکستان مؤخر کرکے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
اس بات کا دعویٰ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ڈیڑھ سے تین دنوں میں مذاکرات شروع ہونے کے امکان کی تصدیق کی ہے۔
نیویارک پوسٹ نے یہ دعویٰ ایک پاکستانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا جس نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ سے پاکستانی ذرائع کے تین روز میں مذاکرات شروع ہونے کے امکان سے متعلق پوچھا تو ٹیکسٹ پیغام میں انھوں نے جواب دیا کہ یہ ممکن ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں 22 اپریل کو ختم ہونے ہے تاہم گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے جنگ میں توسیع کردی جب تک ایران میں آبنائے ہرمز پر اتفاق نہیں ہوجاتا۔