اتحاد ٹاؤن میں منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت پانچ سالہ برہان کے نام سے کی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کی تلاش اور مزید […]
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اب پارٹی کی نئی لیڈر شپ ہے، میں نے ان پر بھروسہ کیا ہوا ہے، دیکھتا ہوں یہ کیا کرتے ہیں، 6 /7 جنوری کو سینٹ میں تقریر کرکے ذاتی لائحہ عمل پیش کروں گا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے اے ٹی سی میں زیر سماعت […]
پاکستان نے مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے، جس کے بعد دشمن پر پاک فوج کی صلاحیتوں سے لرزہ طاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عماہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا۔ […]
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کے بعد پہلی ششماہی میں ریکارڈ اضافہ سامنے آگیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کر لیے، موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 اعشاریہ 5 فیصد مجموعی محصولات اکٹھے کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں […]
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 جنوری 2026 کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ 7ویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے بیجنگ روانہ ہوگئے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر 2026 میں چین […]
وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں متعدد زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 […]
نوجوان صحافی ومعروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرراجہ مطلوب کے قریبی دوست نے ان کی آخری گفتگو اور حادثے سے متعلق تفصیلات شیئر کردیں۔ راجہ مطلوب پاکستان کے ایک معروف ڈیجیٹل چینل سے وابستہ تھے اور وہ اسلام آباد سے اپنی ویڈیو رپورٹس کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔ تاہم، دسمبر میں وہ اچانک ایک کار […]
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے نئے سال کے آغاز میں ہی 771.12 ملین درہم (تقریباً 58 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی پراپرٹی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1 جنوری کو 204 سودے مکمل ہوئے جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں، اور 24 پلاٹس شامل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریئل […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بازار حصص میں اسٹاک انویسٹرز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جس کے باعث […]
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ سوات ہوٹل (سابقہ سرینا ہوٹل) سے متعلق منفی پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔ اپنے بیان میں شفیع اللہ جان نے کہا کہ 44 کنال پر مشتمل سوات ہوٹل کو 1985 میں سالانہ 5 لاکھ روپے کرایہ لیز پر دیا گیا تھا، سوات ہوٹل کی 30 سالہ […]