وینیزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، شہریوں میں خوف و ہراس

0 minutes, 13 seconds Read
وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں متعدد زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد امریکی دھمکوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

JUST IN: 🇺🇸🇻🇪 Reports of US Army CH-47 ‘Chinook’ helicopters flying over Venezuela’s capital, Caracas. pic.twitter.com/IZ0jzqke6I
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026

دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق دھماکے اتنے زوردار تھے کہ کھڑکیاں ہِل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

JUST IN: 🇻🇪🇺🇸 Major explosions seen in Venezuela amid suspected US military strikes. pic.twitter.com/myzpgi26wm
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026

فی الحال کسی سرکاری یا عسکری ذرائع سے دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ یہ معلوم ہوا ہے کہ آیا یہ کسی حملے، حادثے یا کسی فوجی یا سیاسی تنازع کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور وینیزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر امریکا کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور وینیزویلا پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

Similar Posts