خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 سے 11 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، […]
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں […]
خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ پلٹنے کی خبروں کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دریائے سوات میں حالیہ واقعے پر تفصیلی […]
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ گلستانِ جوہر، گڈاپ، ملیر، قائدآباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نیو کراچی سمیت کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں […]
امریکہ کی ریاست میساچوسٹس میں ایک ماہی گیر نے نہایت دلکش منظر کی ویڈیو اپنے کیمرے میں قید کرلی، جس میں ایک ماں ریچھ کو اپنے دو بچوں کو کمر پر بٹھا کر جھیل عبور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر نیو سیلم کے علاقے میں واقع کوابن ریزروائر پر اس وقت دیکھا گیا […]
یورپ کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، صحت کے ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور سوئس پاور پلانٹ میں ایک جوہری ری ایکٹر بند کر دیا گیا، پیرس میں پارہ 42 ڈگری تک پہنچا تو ایفل ٹاور سیاحوں اور شہریوں […]
ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔ ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جہاں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بارش کر دی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق اس شادی […]
پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، سیلون ٹرینز اور شٹل ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد […]
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر خیبرپختونخوا آڈیٹر جنرل حکام سے رپورٹ مانگ لی، چیئرمین جنید اکبر نے 40 ارب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ پر راضی نہیں ہوتے، آڈیٹر جنرل پر الزام تھا، آپ نے انہیں کس طرح اسلام آباد ٹرانسفر کردیا، جس پر آڈٹ حکام […]
آسٹریلیا میں طوفان سے 35 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے، 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، سڈنی میں 5 فلائٹس منسوخ کردی گئیں، میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، طوفان کے کیٹگری ٹو میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ سڈنی میں […]