بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے21 ویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کر کے پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔ کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سینٹرنے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی […]
گوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی۔ گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا […]
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے حوالے سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کی تعریف کی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آسٹریا کے شہر ویانا میں قائم آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری اپنے […]
ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چین بھی غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار پر رو پڑے۔ جیکی چین کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ کیسے غزہ کے ایک بچے کی باتوں نے انہیں رلا دیا۔ ان کا کہنا […]
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امن معاہدہ تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور دونوں فریقین معاہدے سے صرف 10 فیصد دوری پر ہیں۔ نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین جنگ کا خاتمہ […]
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ایک اجنبی شخص کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے یہ واقعہ بی بی سی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بیان کیا۔ ملکہ کمیلا نے بتایا کہ نوجوانی کے زمانے میں وہ ایک دن ٹرین […]
ملتان روڈ پھول نگر کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریلر نے مزدا کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد عقب سے آنے والی متعدد گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ حادثے […]
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں مبینہ منشیات بردار تین کشتیوں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاکتوں کے بعد واشنگٹن کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مارے جانے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 110 تک پہنچ […]
سال 2026 کا سورج پاکستان میں نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا۔ تلخ و شیریں یادوں سے بھرپور 2025 ماضی کی جھروکوں میں دفن ہو گیا جبکہ نئے سال کا آغاز دعاؤں، بارانِ رحمت اور بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ ہوا۔ کراچی میں نئے سال کے پہلے سورج نے صبح […]
شہر قائد میں ضلع ملیر منزل پمپ کے قریب آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق اورنگزیب ٹاؤن جوگی موڑ کے قریب آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا۔ جاں بحق ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا جو سردی سے بچنے کے لیے آگ سے […]