بلوچ ٹریننگ وِنگ میں سولجرز کے اکیسویں بیج کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

0 minutes, 0 seconds Read
بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے21 ویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کر کے پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔

کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سینٹرنے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔

تربیتی کورس کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ فوج میں بھرتی ہوکر پاکستان کا دفاع کریں۔

ایک پاس آوٹ جوان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران پیش آنے والے مختلف چیلنجز نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ میں نے آج 6 ماہ کی ٹریننگ مکمل کی، جس میں ہمیں ہر طرح کی جسمانی اور ذہنی تربیت سے گزارا گیا۔

Similar Posts