ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چند ہفتے مہنگائی میں اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 2.83 فیصد پر آ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے […]

چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کو ریلوے اہلکار نے بچالیا، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی ٹرین سے ایک خاتون پلیٹ فارم سے نیچے گرنے والی ہوتی ہیں۔ تمل ناڈو کے شہر تَمبارم ریلوے اسٹیشن پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ اُس وقت ٹل گیا جب ریلوے عملے کے ایک اہلکار […]

سہیل آفریدی کو خوش آمدید، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی شر انگیزی یا بدزبانی کی تو پھر ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کی لاہور آمد پر عظمی بخاری نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے پی […]

’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورے پر خصوصی نغمہ جاری

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کا شان دار استقبال اور وزیراعظم شہباز شریف […]

سہیل آفریدی کی آمد پر پنجاب میں غیراعلانیہ مارشل  لگادیا گیا، کے پی حکومت

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے، قافلے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں سہیل آفریدی کے قافلے کی آمد پر پنجاب میں غیر اعلانیہ مارشل لا لگادیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں قافلہ لاہور […]

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کے پی کے دوردرازعلاقوں میں عدالتی انفرااسٹرکچر کی کمی پر اظہار تشویش

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں بنیادی عدالتی انفرا اسٹرکچر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی عدم مساوات کم کرنے اور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر […]

پاکستان کا پہلا ’ریپ‘‘ ریئلٹی شو، طلحہ انجم اور بوہیمیا کا کردار کیا ہوگا؟

پاکستان کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ’’ریپ آئیکن پاکستان‘‘ 2026 میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان پکسل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اور آرٹسٹ بوہیمیا اس منفرد شو میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔ شو کا مقصد […]

اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی ہلاک؛ 2 زخمی

اسرائیل کے شمالی علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لے کر نکلا اور اندھا دھند لوگوں پر پہ در پہ وار کیے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ خاتون گر کر پہیے تلے کچلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ […]

بریڈ فورڈ مظاہرے پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ڈیمارش جاری کردیا

پاکستان نے بریڈ فورڈ میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پر قائم مقام برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی مارش جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بریڈ فورڈ میں ہونے والے مظاہرے پر دفتر خارجہ میں برطانوی ڈپٹی ہیڈ اف مشن کو طلب کیا گیا اور پاکستان نے حکومت مخالف مظاہرے پر شدید احتجاج کیا۔ […]

کراچی: ماڈل کالونی میں شہری سے واردات کی ویڈیو وائرل

ماڈل کالونی میں شہری سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ نمبر 26 ملیر جعفر باغ کے قریب شہری سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ موٹرسائیکل سوار دو اسٹریٹ کرمنلز نے گھر کے سامنے کھڑے نوجوان کو […]