کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب مجھے آپ کی یاد نہ آئی ہو، انوشے عباسی کا مرحوم والدہ کیلیے جذباتی پیغام

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ […]

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ […]

افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم […]

ماہرہ اور فواد خان کی فلم نیلوفر ریلیز، شائقین کا ملا جلا ردعمل

پاکستان کی مشہور ترین اداکار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم نیلوفر ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم سے انڈسٹری کا یہ معروف جوڑا سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہا ہے جنہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت […]

اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے دوران کے وعدوں کی پاسداری کی جائے اور خیبرپختونخوا کی تاریخی حیثیت بحال کرکے صوبے کا نام پختونخوا رکھا جائے۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان […]

اسرائیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سب سے مقبول سائنس فکشن انگلش سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز ہوتے ہی بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔ اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر […]

بھارت میں دوسری شادی پر پابندی کا بل منظور؛ 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا

بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک متنازع قانون منظور کرلیا جسے مسلم دشمنی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں اس قانون کی منظوری کے بعد ایک سے زائد شادی (پولیگمی) کو جرم قرار دیدیا گیا۔ جس کے تحت پہلی شادی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنے پر 7 سال قید ہوسکتی ہے تاہم […]

وزیراعظم نے تنخوار دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا […]

ملک بھر میں خواتین کے ریپ، اغوا اور تشدد کے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ

سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں رواں برس جنوری سے جون تک خواتین کے ریپ، اغوا سمیت تشدد کے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبوں میں پنجاب سرفہرست ہے۔ ایس ایس ڈی او نے جنوری سے جون 2025 تک […]

کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد خواتین و مرد کارکنان گرفتار

کراچی پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کی کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کراچی پریس کلب کے باہر […]