سال 2025 کے بہترین اسمارٹ فونز!

جدید اسمارٹ فونز کی گفتگو میں Galaxy اور iPhone عموماً اولین انتخاب سمجھے جاتے ہیں، مگر رواں برس اس مقابلے میں چین کے بڑے برانڈز نے بھی برابری کا مقابلہ کیا۔ Xiaomi اور Oppo جیسے نام نہ صرف بغیر کسی سمجھوتے کے بہترین فونز پیش کرتے ہیں، بلکہ بعض پہلوؤں میں Apple اور Samsung کو […]

بھارتی طلبا بیرون ملک شرمناک کام کرنے لگے، لڑکی کی ویڈیو وائرل

بھارت کے لیے اب اس کے بیرون ملک مقیم طلبا بھی سبکی کا باعث بننے لگے ہیں۔ بھارتی شہریوں کی ترقی یافتہ ممالک میں بدتہذیبی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔  برطانیہ کے شہر برمنگھم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل پر کھڑی گاڑی کے […]

بھارت نے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا، عاقب جاوید کا دعویٰ

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں […]

پی آئی اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کتنی اور کتنے اثاثے فروخت کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو نجی گروپ کو 135 ارب روپے میں فروخت کردیا ہے جبکہ فروخت شدہ ایئرلائن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف حبیب گروپ کو فروخت کی گئی […]

پشاور میں صفائی کا سنگین بحران، 84 فیصد آلودہ پانی فراہم کرنے کا انکشاف

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پانی اور صفائی کے سنگین بحران سے دوچار ہے، جہاں پانی کی فراہمی کا 84 فیصد حصہ آلودہ پایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تشویشناک صورتحال شہر میں پولیو سمیت دیگر آبی امراض کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ یونیسف کے حالیہ سروے کے مطابق پشاور میں تقریباً چار […]

عارف حبیب کا پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 کرنے کا اعلان

پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 تک لے کر جائیں گے۔ اسلام آباد میں پی آئی اے کی بولی میں کامیابی کے بعد عارف حبیب نے میڈیا سے گفتگو […]

برطانیہ؛ فلسطینیوں کیلیے مسیحا بننے والی گریٹا تھنبرگ اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتار

برطانوی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سویڈن سے تعلق رکھنے والی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری منگل کے روز لندن کے مالیاتی علاقے اسکوائر مائل میں واقع ایک انشورنس کمپنی کے دفتر کے باہر کی گئی۔ یہ […]

راحت فتح علی کی بیٹی کا خود پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب 

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات جہاں خوشیوں اور رنگوں سے بھرپور رہیں، وہیں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز بھی کرگئیں۔    شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آتے ہی نہ صرف وائرل ہوئیں بلکہ بعض صارفین کی جانب سے […]

ایف آئی اے کا آف لوڈنگ پر شکایات کے اندارج کیلئے کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس پر آئی سی-4 نظام

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نےکراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا، جس کے بعد شہری پروازوں سےآف لوڈنگ سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کااندراج کرواسکیں گے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پرعوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کے لیے ایف آئی اے نے ائیرپورٹس پر […]

پی آئی اے ابتدا ہے ابھی معلوم نہیں کتنے ادارے فروخت ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما کا نجکاری پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی کا پی ائی اے کی نجکاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ائی اے کی نجکاری […]