چین کے تیرتے ٹینکوں نے مغرب میں کھلبلی مچا دی

بیجنگ اور تائی پے کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب تائیوان کی جانب سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا، تو جواباً چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے سمندری مشقوں میں اپنی ”ٹینک بوٹس“ کی طاقت دکھا دی۔ ان […]

علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار

اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصرےمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔ نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بےباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں […]

’زندگی جیسے رک گئی تھی‘، نوشین شاہ کس بیماری کا شکار رہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نوشین شاہ اپنی بے مثال اداکاری، منفرد فیشن اسٹائل اور اسکرین پر دل موہ لینے والی موجودگی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ تاہم، گزشتہ ایک سال سے وہ شوبز سے غائب تھیں جس پر مداحوں نے کئی سوالات اٹھائے۔ اب نوشین نہ صرف دوبارہ منظرعام پر آئی ہیں بلکہ […]

نیکسٹ لیول حیوانیت: نوجوان کا خاتون سے ہزار روپے کے بدلے ایسا مطالبہ کہ سنتے ہی آپ کو اُلٹی آجائے

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ پیش آیا ایک حیران کن اور قدرے پریشان کن واقعہ ان دنوں ریڈٹ پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں ایک اجنبی شخص نے نہ صرف اس سے کافی پینے کی پیشکش کی بلکہ بعد میں اس سے ایسی درخواست کر ڈالی جس نے صارفین کو […]

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بروز ہفتہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات، ضابطہ اخلاق میں ترامیم، اور انکوائری کے طریقہ کار پر تفصیلی […]

سرکاری اداروں کا خسارہ 59 کھرب سے تجاوز کر گیا

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جاری کی گئی تازہ رپورٹ نے سرکاری اداروں کے مالی خسارے کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 سے زائد سرکاری اداروں کا مجموعی خسارہ 59 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینشن […]

موٹاپا کم کرنے کا راز: نیند اہم یا جم کی دوڑ؟

ایک عام خیال ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے صرف خوراک اور جم جانا ہی کافی ہے۔ لیکن جدید سائنسی تحقیقات پر نظر ڈالی جائے تو معاملہ کچھ مختلف نظر آتا ہے۔ جس کے مطابق نیند کا کردار اس عمل میں سب سے زیادہ اہم ثابت ہو رہا ہے۔ اگر آپ نیند پوری نہیں […]

حیدرآباد : گھریلو جھگڑے نے دو جانیں لے لیں، شوہر نے بیوی کو قتل کیا، ورثا نے شوہر کو مار ڈالا

حیدرآباد کے نواحی علاقے ہوسڑی گاؤں خدا ڈنو پہنور میں پیش آنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا، جس کے بعد مقتولہ کے رشتہ داروں نے موقع پر پہنچ کر شوہر کو بھی قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے […]

’شہید‘ کو ’ہلاک‘ لکھنے کا معاملہ، پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

پشاور ہائی کورٹ میں ایک اہم آئینی معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، جہاں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے میڈیا میں ”ہلاک“ کا لفظ استعمال کرنے پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدالت میں اپنا باقاعدہ جواب جمع کراتے ہوئے واضح طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا […]

موسمیاتی تبدیلیاں مائیگرین کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین کی تحقیق

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا انسانی جسم پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے، جوخاص طور پر دردِ شقیقہ (Migraine) یا دیگر اقسام کے سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ موسم میں آنے والی تبدیلیاں نہ صرف اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہیں […]