صارفین کے لیے خوش خبری؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

ملک کے صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے […]

صدر آصف علی زرداری کا بھوٹان کے قومی دن پر مبارک باد کا پیغام

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے مملکتِ بھوٹان کے قومی دن کے موقع پر بھوٹان کے بادشاہ شاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچُک اور عوام کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھوٹان کی قومی یکجہتی، مضبوط ثقافتی شناخت اور روایات قابلِ تحسین […]

ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیاں، مزید 20 ممالک کے شہری امریکا داخلے سے محروم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پالیسی میں ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان […]

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے […]

جنگ زدہ غزہ میں انسانی المیہ مزید گہرا، سردی نے نومولود کی جان لے لی

غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور بدترین حالات کے درمیان سردی ایک اور معصوم زندگی نگل گئی۔ شدید سرد موسم کے باعث دو ہفتے کا نومولود بچہ محمد خلیل ابو الخیر دم توڑ گیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق معصوم بچہ ہائپوتھرمیا یعنی حد سے زیادہ سردی کے اثرات کے باعث جاں بحق ہوا۔ […]

کراچی، جوئنٹ یو سی انچارج کے قتل پر ایم کیو ایم کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق دہشت گردانہ حملے میں نیو کراچی یوسی 8 کے جوائنٹ یوسی انچارج حاجی شہزاد کی شہادت پر […]

شہر قائد میں غفلت کی انتہا، کھلا نالہ ایک اور بزرگ کی جان لے گیا، ویڈیو وائرل

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 03، کبڈی گراؤنڈ کے قریب نالے میں گر کر ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بزرگ شہری اپنی سائیکل پر کچھ سامان لاد کر سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے پر نالے میں جا گرا اور موقع پر […]

شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے پیش نظر موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد سڑکیں بند کر دی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کر دی […]

گلوبل وارمنگ، بیشتر ممالک میں سردیاں ڈیڑھ ماہ رہ جائیں گی

لندن یونیورسٹی سے منسلک ماہرین آب وہوا نے تحقیق کر انکشاف کیا ہے کہ اگلے 40، 50 سال میں بیشتر ممالک میں موسم سرما کا عرصہ صرف ڈیرھ دو ماہ رہ جائے گا۔ وجہ یہ کہ بڑھتی گرمی کرہ ارض کے بقیہ علاقوں کی نسبت قطب شمالی و جنوبی میں درجہ حرارت ’’چار گنا‘‘زیادہ رفتار […]

سپریم کورٹ، بچوں کو گود لے کر باہر بھجوانے کا مقدمہ، این جی او سربراہ کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے بچوں کو گود لینے کے بہانے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں گرفتاراین جی او ہوپ کی چیئر پرسن مبینہ قاسم اگبوٹوالا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد احمد ملک پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا، […]