اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 کاروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ کاروائیوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175.53 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران […]

ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی

حکومت نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرتے ہوئے ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 180 روپے 54 […]

سفیرِ پاکستان کی امریکی صدارتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے اہم ملاقات

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدارتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک وٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں نئی معیشت، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین انقلاب کو منظم […]

فیض آباد کے قریب جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 27 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے سب سے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرِ صحت دودھ اور خام مال تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی فیض آباد کے قریب محمدی کالونی میں قائم ایک ملک پروڈکشن یونٹ کے خلاف کی گئی۔ پنجاب فوڈ […]

صدرِ مملکت کے بحرین کے قومی دن اور قازقستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغامات

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بحرین کے قومی دن اور قازقستان کے 34ویں یومِ آزادی کے موقع پر دونوں برادر ممالک کی قیادت، حکومتوں اور عوام کے لیے الگ الگ تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔ بحرین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، بحرینی حکومت […]

پشاور، نومولود کے علاج میں مبینہ غفلت، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، رات گئے اسپتال پہنچ گئے

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں نومولود بچے کے علاج نہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ رات گئے اچانک ایل آر ایچ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر […]

کراچی: ناظم آباد نمبر 3 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں نفسیاتی اسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا […]

سانحہ اے پی ایس پشاور کی 11 ویں برسی آج منائی جائے گی

پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر دہشتگرد حملے کو 11سال مکمل ہو گئے۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی آج 11 ویں برسی منائی جائے گی۔ 16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے حملہ کرکے 132 بچوں، خواتین اساتذہ اور اسٹاف سمیت147 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس موقع پر شہید بچی […]

وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 کمیٹیاں قائم کر دیں

وفاقی حکومت نے11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلیے اہم امور پر 8 مختلف کمیٹیاں قائم کر دیں، اس پیش رفت کی وجہ ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا دعویٰ ہے کہ قابل تقسیم پول میں 57.5 فیصد کی آئینی حد کے برعکس صوبوں کو گزشتہ مالی سال پٹرولیم لیوی اور فاضل کیش کی ایڈجسٹمنٹ […]

ڈہرکی میں مسافر بس سے اغوا کا واقعہ، پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید مقابلہ، 10 مسافر بازیاب

ڈہرکی کے علاقے سون میانی کے قریب مسافر بس سے اغوا کے واقعے کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں اغوا کیے گئے 10 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کے مطابق مرید شاخ […]