شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں نفسیاتی اسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔