سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان سے شکایات جائز ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور […]

جنیوا مذاکرات کے ساتھ فوجی تیاری بھی تیز، امریکی بحری بیڑا جیرالڈ آر فورڈ اسرائیل پہنچ گیا

واشنگٹن / تل ابیب: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford اسرائیل پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان 26 فروری کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا نیا دور بھی منعقد ہوا، تاہم اس کے ساتھ ہی واشنگٹن کی جانب سے […]

وہ اُس دن کو پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اُس دن کو وہ پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے کل بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اُن دہشت گردوں کے دکھ میں […]

اسکائی نیوز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا خبر کی حقیقت سامنے آ گئی

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی پاکستان سے متعلق مبینہ گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹ پاکستانی صارفین کی شدید تنقید کے بعد حذف کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسکائی نیوز نے افغانستان ایئرفورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔ پاکستانی […]

میکسیکو میں خانہ جنگی، فیفا کا ورلڈکپ میچز کی منتقلی سے متعلق بڑا بیان

فیفا فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور شریک میزبان ملک میکسیکو میں سنگین سیکیورٹی صورتحال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود فیفا نے وہاں سے فٹبال ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا […]

دہشتگردوں کو ٹھیک ہونے کا موقع دیا ہے، باز نہ آئے تو ختم کردیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی  دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں، دہشتگرد اگر اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آتے تو انہیں ختم کردیا جائے گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے […]

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 4 بجے اہم نیوز کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج پریس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔ پاک -افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر […]

پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم جہاں بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن انکی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ […]

سپریم کورٹ؛ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے […]

نیب کی پانچ سال میں کھربوں روپے کی ریکوری، رپورٹ سینیٹ میں پیش

سینیٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی پانچ سالہ ریکوریز کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت قانون نے تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں 11.565 ٹریلین روپے کی ریکوری کی گئی۔  قومی احتساب بیورو کے مطابق پلی بارگین […]