سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج 17 ڈالر کی  کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے […]

حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت […]

دیر لوئر؛ دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر کی گھر میں فائرنگ، دو بھائی اور دو بھابھیاں زخمی

دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، […]

‘کسی کو پسندیدہ بندہ، کسی کو رشتےدار لاناہے‘،جسٹس محسن اختر کیانی کےسنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا […]

یمن میں کشیدگی بڑھ گئی، حوثیوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے 15 اہلکار گرفتار

صنعا: برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثی تنظیم انصارُ اللہ نے اقوام متحدہ کے 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں یونیسف کے نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انصارُ اللہ کے مسلح اہلکاروں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ […]

سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل […]

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرز […]

پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا […]

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ؛ وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر اعتراضات دور، فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل […]

خابی لیم کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟

دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم […]