پی ایس ایکس بدترین مندی کے بعد کریش کرگئی، کاروبار معطل

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 148042کی سطح پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہولڈ کردیا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کی وجہ سے کاروبار بھی عارضی طور  پر معطل ہوگیا ہے۔

انڈیکس ٹریڈنگ 9780 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی حد پر روک دی گئی ہے۔کے ایس ای 30 انڈیکس ٹریڈنگ 3133 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 196 پر روک دی گئی۔

مزید برآں کے ایس ای 30 انڈیکس ٹریڈنگ منفی 6.93 فیصد پر معطل ہوئی۔ پی ایس ایکس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ٹریڈنگ کا دوبارہ آغاز ایک گھنٹے بعد 10 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔

Similar Posts