گلشن اقبال کی نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تعاقب شروع کردیا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔