ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں معمولی پیش آیا، موقع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے 35 سالہ نوروز خان ولد فیروز خان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی چھیپا کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں میں 40 سالہ وحید ولد رفیق، 35 سالہ فیضان ولد شیر اعظم، 25 سالہ عبداللہ ولد جہانزیب، 35 سالہ عرفان ولد بہادر خان، 20 سالہ شاکر ولد سیف اللہ، 10 سالہ عرفان ولد عامر خان اور 30 سالہ باسط ولد ایوب عمر شامل ہیں۔
چھیپا کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ بظاہر جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔