سونے کے بڑے ذخائر رکھنے والے 10 ممالک کون سے ہیں؟

عالمی منڈی میں قیمتوں میں مسلسل اضافے سے سونا جہاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوا وہیں دولت مند افراد کے لیے بہترین اور محفوظ سرمایہ کاری بن چکا ہے۔ سرمایہ کار عالمی معاشی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونا خرید رہے ہیں۔ ماہرین کا […]

سعودی سرمایہ کاری وفد کا او آئی سی سی آئی میں اجلاس، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد نے، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کی، کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) اور پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری […]

پاکستان کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف رضا مند

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی درخواست پر 160 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا […]

آئی ایم ایف اور پاکستان میں گُڈ گورننس و کرپشن رپورٹ پر اختلافات، مذاکراتی عمل میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری روز کرپشن اور گُڈ گورننس سے متعلق رپورٹ پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اس رپورٹ کی اشاعت اور اس کے مندرجات پر اب تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے باعث مذاکراتی عمل […]

کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اسٹیل سیکٹر میں قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بڑی اسٹیل کمپنیوں پر ڈیڑھ ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان سی سی پی کے مطابق تحقیقات میں ثابت ہوا کہ دونوں کمپنیوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران اسٹیل کی […]

پاکستان میں آج بھی سونا 8400 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں سونا 84 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 39 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا، جو اب تک کی بلند ترین […]

پاکستان کے قرضوں میں دو ماہ کے دوران 430 ارب روپے کی کمی

پاکستان کے قرضوں میں رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں (جولائی اور اگست 2025) کے دوران 430 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جون 2025 کے آخر میں ملک کا کُل قرض 77.888 کھرب روپے تھا جو اگست 2025 کے آخر تک کم ہو کر 77.458 کھرب […]

سونا غریب کی پہنچ سے باہر، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ چھو لیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 10 گرام سونا 1286 روپے کے اضافے کے بعد 3 […]

ریکوڈک منصوبے میں 3.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ، بلوچستان میں 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی

بلوچستان کے معدنی وسائل سے جُڑے ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 3.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور 11 بین الاقوامی بینکوں کے درمیان فائنل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا […]

بِٹ کوائن نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھو لی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ”بِٹ کوائن“ نے اتوار کو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھو لی۔ عالمی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 12 منٹ پر بِٹ کوائن 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ بِٹ کوائن کی یہ مالیت اب […]