سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے پر آگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 55 ڈالر کم ہو کر 4478 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔